• صارفین کی تعداد :
  • 619
  • 7/6/2011
  • تاريخ :

منشیات کے اسمگلروں کے طالبان دہشت گردوں کے ساتھ روابط ہیں

پاکستان اور امریکہ  کا پرچم

پاکستان کےوزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ منشیات کےاسمگلروں کے طالبان دہشت گردوں کے ساتھ روابط ہیں دہشت گردی کے واقعات میں منشیات کے کاروبار کا بھی تعلق ہے۔

ابنا: پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت کے موضوع پر وزارتی سطح کے مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے ہیں،، پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں منشیات کے کاروبار کا تعلق بھی ہے۔ پاک امریکہ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت معاون وزیرخارجہ برائے انسداد منشیات ولیم براوٴن فیلڈ نے کی جبکہ پاکستان کے وفاقی سیکریٹری داخلہ خواجہ صدیق نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ ابتدائی دور میں وزیر داخلہ رحمان ملک شریک ہوئے، انہوں نے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں آئی ای ڈیز سے 11 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ایسے بموں کی تیاری کو سختی سے روکنے کی اشد ضرورت ہے۔ مذاکرات میں سیآئی اے کے نمائندے اوراسٹریٹیجک تعاون کے عہدیداربھی شریک ہوئے۔ پاکستانی وفد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلٰی عہدے دار اور نادرا کے سربراہ شریک تھے ،مذاکرات میں منشیات کی روک تھام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت کے امور پر غور کیا گیا۔