• صارفین کی تعداد :
  • 784
  • 7/4/2011
  • تاريخ :

مظفرگڑھ: ایک ہفتے میں گیسٹرو سے نو افراد چل بسے

مظفرگڑھ 

مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی ان دنوں گیسٹرو کی لپیٹ میں ہے اور اورایک ہفتے کے دوران نو افراد اس بیماری سے چل بسے جبکہ چالیس سے زائد تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔

 نواحی بستی نچرانی اورچانڈیہ میں اب تک سات خواتین سمیت نو افراد گیسٹرو سے انتقال کرچکے ہیں۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جتوئی میں گیسٹرو سے متاثرہ مزید چالیس افراد تشویشناک حالت میں داخل ہیں۔

مریضوں کے رشتے داروں کے مطابق اسپتال میں علاج معالجے کی مناسب سہولتیں دستیاب ہیں اور نہ وہاں کا عملہ مریضوں کی صحیح دیکھ بھال کررہا ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سے اسپتال انتطامیہ کے ناروا سلوک کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

vehariupdates