• صارفین کی تعداد :
  • 694
  • 7/3/2011
  • تاريخ :

شمالی سہلہ کے 30 سالہ نوجوان شہید

شمالی سہلہ کے 30 سالہ نوجوان شہید

تیس سالہ بحرینی نوجوان آج صبح فوجی اسپتال میں جام شہادت نوش کرگئے ہیں اور شہداء کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علاقے شمالی سہلہ کے 30 سالہ نوجوان "مجید احمد محمد" جو میدان الشہداء کے دھرنے میں شامل تھے اور آل سعود کی مداخلت کے بعد 14 مارچ کو خلیفی اور سعودی جلادوں کی طرف سے دھرنا دینے والوں پر فائرنگ کے دوران ان کے سر کو گولی لگی تھی اور اسی وقت سے خلیفیوں کے فوجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

رپورٹ کے مطابق مجید احمد محمد کی جسمانی حالت بگڑنے کے بعد ان کا آج صبح آپریشن کیا گیا جو کامیاب نہ ہوسکا اور وہ شہید ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ شہید مجید احمد محمد نے ان 4 افراد میں سے ایک تھے جو گذشتہ مارچ سے لاپتہ تھے اور ان کے اہل خانہ کو ان کے زندہ یا شہید ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی یا یوں کہئے کہ وہ درحقیقت فوجی اسپتال نامی خلیفی جیل میں قید تھے اور شہید ہوگئے تو خلیفی حکومت کو ان کی شہادت کا اعلان کرنا پڑا۔

بحرین میں عوامی ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی سہلہ کے رہائشی 30 سالہ مجید محمد احمد، ابوقوہ کے دو رہائشی 18 سالہ محمد عبدالمہدی عبدالحسین اور 37 سالہ عبدالامیر غانم محمد مارچ ہی سے غائب تھے اور ان کے خاندانوں نے ان کے بارے میں بارہا اپنی تشویش ظاہر کی تھی۔

کہا گیا ہے کہ یہ تینون افراد مارچ میں زخمی ہونے کے بعد السلمانیہ اسپتال میں منتقل کئے گئے تھے اور اسی وقت سے ان کے اہل خانہ سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ مجید احمد محمد 16 مارچ کو شمالی سہلہ کے علاقے میں زخمی ہوئے تھے اور اس وقت سے ان سے کسی اہل خانہ کی ملاقات نہیں ہوسکی تھی اور کسی کو بھی ان کی صحت کے بارے میں کچھ معلوم نہ تھا۔

شہید مجید احمد محمد کی شہادت پر انقلاب بحرین کے شہداء کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء آل خلیفہ کے بادشاہ نے عوامی انقلاب کو منحرف کرنے کے لئے ان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے لیکن آج کے مظاہروں نے ثابت کیا ہے کہ بحرینی عوام کسی صورت میں بھی دھوکہ کھانے کے لئے تیار نہیں ہیں اور عظیم قیمت پر حاصل ہونے والی عوامی تحریک کو کسی صورت میں بھی کم قیمت وصول کرکے بیچنے سے انکاری ہیں۔