• صارفین کی تعداد :
  • 585
  • 6/1/2011
  • تاريخ :

ہندوستاني رياست آسام ميں بس حادثے ميں 24 افراد ہلاک

ہندوستاني رياست آسام

ہندوستاني رياست آسام کے شہر گوہاٹي کے قريب بس حادثے ميں 24 افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔

مہر خبررساں ايجنسي نے ہندوستاني ذرائع کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ ہندوستاني رياست آسام کے شہر گوہاٹي کے قريب بس حادثے ميں 24 افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔

اطلاعات کے مطابق رياست آسام کے سب سے بڑے شہر گوہاٹي کے قريب باراتيوں کي بس پل سے نيچے گرگئي، جس سے 24 افراد ہلاک ہوگئے، ذرائع کے مطابق آخري اطلاعات تک 30 افراد پھنسے ہوئے تھے، پوليس حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو نکالنے کے ليے امدادي کارروائياں جاري ہيں۔