• صارفین کی تعداد :
  • 421
  • 6/1/2011
  • تاريخ :

صدر حامد کرزائي: افغان شہريوں کے قتل عام کو اب برداشت نہيں کيا جائے گا

صدر حامد کرزائي

افغانستان کے صدر حامد کرزائي نے امريکہ اور نيٹو فوجيوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے نہتے اور بے گناہ شہريوں کے قتل عام کو اب برداشت نہيں کيا جائے گا۔

مہر خبررساں ايجنسي نے ايسوسي ايٹڈ پريس کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزائي نے امريکہ اور نيٹو فوجيوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے نہتے اور بے گناہ شہريوں کے قتل عام کو اب برداشت نہيں کيا جائے گا۔  کا بل ميں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئےحامد کرزائي نے نيٹو کوخبردار کرتے ہوئے کہاکہ نہتے شہريوں کے گھروں پر کيے گئے حملے برداشت نہيں کيے جائيں گے۔ اور نيٹو کو کسي صورت يہ اجازت نہيں دي جا سکتي کہ وہ گھروں پرحملہ کريں،اتوار کوافغانستان کے جنوبي صوبے ہلمند ميں نيٹو کے فضائي حملے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔