• صارفین کی تعداد :
  • 421
  • 6/1/2011
  • تاريخ :

حسني مبارک کي حکومت شيطاني حکومت تھي

 مصر کا سابق ڈکٹيٹر صدر حسني مبارک

مصر ميں اعجاز قرآن کونسل کے سربراہ نے مصر کے سابق ڈکٹيٹر صدر حسني مبارک کي حکومت کو شيطاني حکومت قرارديتے ہوئے کہا ہے کہ حسني مبارک کي سرنگوني الہي نشانيوں ميں سے ايک نشاني ہے۔ سعودي عرب کي حکومت نے ہميشہ حسني مبارک کي شيطاني حکومت کي حمايت کي اور آج بھي سعودي عرب بعض شيطاني حکومتوں کي حمايت کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ايجنسي نے مصر کے اخبار الاخبار کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ مصر ميں اعجازقرآن کونسل کے سربراہ زغلول النجار نے مصر کے سابق ڈکٹيٹر صدر حسني مبارک کي حکومت کو شيطاني حکومت قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ حسني مبارک کي سرنگوني الہي نشانيوں ميں سے ايک نشاني ہے۔  سعودي  عرب کي حکومت نے ہميشہ حسني مبارک کي شيطاني حکومت کي حمايت کي ور آج بھي سعودي عرب بعض شيطاني حکومتوں کي حمايت کر رہا ہے۔  مصري يونيورسٹيوں کي اہم شخصيت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فسق و فجور کا فروغ، معيشتي بحران، خودسري، امريکہ اور اسرائيل کي اطاعت، عدل و انصاف کا فقدان، مصري عوام کے مصائب، ايمرجنسي جيسے اقدامات حسني مبارک کي شيطاني حکومت کا حصہ ہيں۔ واضح رہے کہ مصري عوام کے انقلاب کے بعد حسني مبارک کو اقتدار سے الگ ہونا پڑا، اور امريکہ اور اسرائيل کي دوستي اسے راس نہ آئي۔ ذرائع کے مطابق سعودي عرب نے اپنے شيطان ساتھي کو بچانے کي آخري دم تک بہت کوشش کي ليکن اسے بھي کاميابي نہيں ملي سعودي عرب کي حکومت نے ہميشہ شيطاني حکومتوں کا ساتھ ديا ہے اور آج بھي سعودي حکومت يمن ميں عبد اللہ صالح اور بحرين ميں آل خليفہ کا تعاون کررہي ہے۔

بشکريہ آئي آر آئي بي