• صارفین کی تعداد :
  • 676
  • 6/20/2011
  • تاريخ :

عراقي حکام نے امريکي فوجيوں کے انخلاء پر تاکيد کي ہے

عراق کا پرچم

موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی حکام نے اس بات پر تاکید کی ہےکہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلاء مقررہ وقت پر انجام پا جانا چاہۓ۔

ابنا: عراقی حکام نے اس کے ساتھ ساتھ دہشگرد گروہ ایم کے او اور کردستان لیبر پارٹی کے عراق سے باہر نکالےجانے پربھی زور دیا ہے۔ گذشتہ روز عراق کے صوبہ صلاح الدین میں ایک کانفرنس ہوئي جسمیں وزیراعظم نوری المالکی کے نمائندے نے کہا کہ عراق کا آئين کسی دہشتگرد گروہ کو ملک میں سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیتا۔ یادرہے اس کانفرنس کے اختتامی بیان میں عراق میں قومی آشتی کو عراق کے اتحاد کی بنیاد قراردیا گيا ہے۔ اس بیان میں رواں برس کے آخر تک امریکہ کے مکمل فوجی انخلا اور دہشتگرد گروہ ایم کے او کے عراق سے نکالے جانے پرتاکید کی گئي ہے۔