• صارفین کی تعداد :
  • 776
  • 6/20/2011
  • تاريخ :

اسماعيل ہنيہ: قومي اتحاد کي حکومت کي جانب سے مزاحمت کو خطرہ نہيں ہونا چاہيے

اسماعيل هنيه

فلسطين کے قانوني وزير اعظم اسماعيل ہنيہ نے کہا ہے کہ قومي اتحاد کي حکومت کو مزاحمت کا حامي ہونا چاہيے۔

ابنا: اسماعيل ہنيہ نے خالد مشعل اور محمود عباس کي مجوزہ ملاقات کي طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ قومي اتحاد کي حکومت کي جانب سے مزاحمت کو خطرہ نہيں ہونا چاہيے۔ انہوں نے کہا اس حکومت کو چاہيے کہ وہ عوام کے مطالبات پرعمل کرے اور بيروني طاقتوں نيز ظالمانہ معاہدوں کے زير تسلط نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ پانچ برسوں ميں ثابت کرديا ہے کہ اسلامي ممالک بڑے ملکوں سے وابستہ ہوئے بغير اپنے اھداف حاصل کرسکتے ہيں۔