• صارفین کی تعداد :
  • 687
  • 6/19/2011
  • تاريخ :

يونان: ہزاروں افراد کا حکومت مخالف مظاہرہ، انتخابات کا مطالبہ

ايتنھز

 يونان ميں ہزاروں افراد کي حکومت کےخلاف احتجاجي ريلي۔ حکومت کے مستعفي ہونےاور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرديا۔

 غير ملکي خبررساں ادارے کے مطابق طلبہ اور نوجوانوں سميت ہزاروں افراد گزشتہ روز دارالحکومت ايتنھز ميں جمع ہوگئے اور حکومت کےخلاف احتجاجي مظاہرہ کيا۔  مظاہرين نےحکومت کے خلاف نعرے بازي کرتے ہوئے پارليمنٹ ہاؤس کي طرف مارچ کيا اور مطالبہ کيا کہ حکومت عوام کي مشکلات دور کرنے ميں نہ صرف مکمل طور پر ناکام ہوگئي ہے بلکہ حکومت کي جانب سے نافذ کردہ اصلاحاتي پيکج اور حاليہ پاليسيز عوام پر مزيد بوجھ اور پريشانيوں ميں اضافے کے مترادف ہے۔ مظاہرين نے فوري طور پر پاليسيز تبديل کرنے اور اصلاحاتي پيکج کے نام سے عوام پر ڈالے جانے والے معاشي بوجھ کے فيصلے کو واپس لينے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوتے احتجاجي مظاہروں اور ريليوں کا سلسلہ بند نہيں ہوگا۔

بشکريہ آئي آر آئي بي