مجرموں پر مقدمہ چلايا جائے
بحريني عوام اپنے ملک سے قابضوں کےانخلا اور مجرموں پرمقدمہ چلائےجانے کا مطالبہ کر رہے ہيں۔ بحرين کے فعال سياسي رہنما علي المشيمع نے العالم ٹي وي کو انٹرويو ديتے ہوئے کہا کہ:
بحرين کےعوام قابضوں کے انخلا اور جرائم کا ارتکاب کرنے والےعناصر پر مقدمہ چلائے جانے کے اپنے دو مطالبات سے ہرگز چشم پوشي نہيں کريں گے۔
بحرين کےاس سياسي رہنما نے کہا کہ عوام نے بارہا مظالم اور امتيازي سلوک کے خاتمے کے لئے حکومت سے مذاکرات کا مطالبہ کيا ليکن انھوں نے سمجہ ليا کہ ان کي کوششيں لاحاصل ہيں۔ بحرين کے سياسي رہنما نے کہا کہ بحريني عوام کي سرکوبي ميں سعودي فوجيوں کا کردار بھي نماياں رہا ہے۔
بشکريہ آئي آر آئي بي