• صارفین کی تعداد :
  • 734
  • 6/19/2011
  • تاريخ :

طرابلس کا چاروں طرف سے محاصرہ

ليبي

ليبيا کے انقلابيوں نے دارالحکومت طرابلس کو چاروں طرف سے گھير ليا ہے۔ العالم ٹي وي چينل کي رپورٹ کے مطابق ليبيا کے حکومت کے مخالف ايک سرگرم کارکن حسن الامين نے کہا ہے کہ ليبيا کے انقلابي مغربي علاقوں خاص طور پر الزاويہ شہر کو آزاد کرانے کے بعد طرابلس کي جانب پيش قدمي کر رہے ہيں اور انہوں نے قذافي حکومت کے گرد گھيرا تنگ کر ديا ہے۔

حسن الامين نے انقلابيوں اور قذافي حکومت کے درميان مذاکرات کے بار ے ميں کہا کہ اگر مذاکرات ہوئے تو وہ قذافي اور اس کے بيٹوں کي حکومت سے مکمل عليحدگي کے بارے ميں ہوں گے۔

انہوں نے قذافي کي تقرير کو ايک لاحاصل سياسي ڈرامہ قرار ديتے ہوئے کہا کہ قذافي کے ليے دير ہو چکي ہے کہ وہ کوئي شرط معين کرے۔

ليبيا کے وزير اعظم البغدادي المحمودي نے دعوي کيا تھا کہ ليبيا ميں قذافي حکومت اور انقلابيوں کے درميان جنگ بندي اور قيام امن کے ليے مذاکرات ہوئے ہيں۔ يہ دعوي ايسے وقت ميں کيا گيا ہے کہ جب ليبيا کے انقلابي ڈکٹيٹر قذافي اور اس کے بيٹوں کے خلاف غير مشروط طور پر سخت ترين کارروائي کرنے اور انہيں پھانسي دينے کا مطالبہ کر رہے ہيں۔

بشکريہ آئي آر آئي بي