• صارفین کی تعداد :
  • 583
  • 6/19/2011
  • تاريخ :

حامد کرزئي: غيرملکي فوجيں کيمياوي ہتھيار استعمال کررہيں ہيں

کرزاي

پريس ٹي وي کي رپورٹ کےمطابق حامدکرزئي نے کابل ميں کہا کہ

غيرملکي فوجيوں کي جانب سے کيمياوي ہتھياروں کا استعمال، ماحوليات کي آلودگي اور افغان بچوں کي ہلاکت کا باعث بن رہا ہے۔

کرزئي نےکہاکہ حکومت افغانستان امريکي فوج کےہاتھوں کيمياوي ہتھياراستعمال کئےجانےسے متعلق رپورٹوں کي چھان بين کررہي ہے۔

افغان صدر نے اپنےملک ميں غيرملکي فوجيوں کي کاروائي يکطرفہ طور پر بند کردينے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غيرملکي افواج افغانستان کے قوانين کے مطابق آپريشن کريں اور عوام کاقتل عام بندکريں۔ ايک اور رپورٹ کے مطابق افغان صدر نے امريکہ اورطالبان کےدرميان مذاکرات کي بھي تصديق کي ہے۔ افغان صدر نے کہا کہ امريکہ اور کچہ دوسرے ممالک طالبان سے مذاکرات کر رہے ہيں ۔ افغان صدر کي جانب سے امريکہ اور طالبان کےدرميان پس پردہ مذاکرات کاراز فاش کرنے کے کچہ ہي دير بعد کابل ميں پوليس اسٹيشن پر ايک خودکش دھماکہ ہوا جس ميں کم سے کم نو افراد مارے گئے۔

بشکريہ آئي آر آئي بي