• صارفین کی تعداد :
  • 659
  • 6/11/2011
  • تاريخ :

يمن کے خلاف امريکي خفيہ جنگ شروع

يمن

وہائٹ ہاؤس کےآلہ کار ٹي وي چينل فاکس نيوز نے اعتراف کيا ہے کہ امريکہ نے يمن پر ڈرون حملے شروع کرکے اس ملک کے خلاف بڑے پيمانے پر خفيہ جنگ اور جاسوسي کي کاروائياں شروع کر دي ہيں۔

فاکس نيوز نے ايک رپورٹ ميں کہا ہے کہ صدر اوباما نے يمن کےخلاف خفيہ جنگ شروع کر دي ہے اور مشکوک لوگوں کو ڈرون حملوں ميں قتل کيا جا رہا ہے۔ ادھر نيويارک ٹائمز نے بھي لکھا ہے کہ امريکہ نے علي عبداللہ صالح کي سرنگوني کے خوف سے علي عبداللہ صالح کے مخالفيں کے پاس اپنے ايلچي بھيجے ہيں تاکہ يمن ميں اپني پوزيشن برقرار رکھ سکے۔

ياد رہے عوامي تحريک کے زور پکڑنے کے بعد علي عبداللہ صالح کو سعودي عرب فرارہونا پڑا ۔ علي عبداللہ صالح ايوان صدر پر راکٹ حملوں کے بعد اپنے علاج کے بہانے سعودي عرب فرار کرگئے ہيں۔

امريکہ سعودي عرب کي انٹلجنس مدد سے يمن کے بعض علاقوں پر حملے کر رہا ہے۔ پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق امريکہ نے يمن ميں القاعدہ تنظيم کي سرگرميوں کے بہانے يمن پرحملے شروع کئے ہيں۔ قابل ذکر ہے سعودي عرب جو عوامي تحريکوں سے سب سے زيادہ خوف زدہ ہے اپني مالي اور سياسي حمايت کے سہارے عرب ملکوں کے ڈکٹيٹروں کو اقتدار ميں باقي رکھنے کي کوشش کر رہا ہے۔ سعودي عرب اس وقت سابق ڈکٹيٹروں کي پناہ گاہ بن چکا ہے۔

بشکريہ آئي آر آئي بي