• صارفین کی تعداد :
  • 763
  • 6/11/2011
  • تاريخ :

امريکي سفير کے بيان کي مذمت

عراق کا پرچم

عراق ميں صدر گروہ نے ايک بيان جاري کرکے بغداد ميں امريکي سفير کے بيان کي مذمت کي ہے اور کہا ہے کہ امريکي سفير کا بيان عراق کے داخلي امور ميں مداخلت ہے۔

صدر گروہ کے سياسي دھڑے کے سربراہ کرار الخفاجي نے اس بيان ميں کہا کہ امريکي سفير کے بيان سے صدر گروہ کے موقف سے امريکہ کو لاحق تشويش ظاہر ہوتي ہےجوکہ عراق کي قومي حاکميت کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امريکي سفير کا بيان عراق کے قومي اقتدار اعلي کي خلاف ورزي اور خود مختاري کو نظرانداز کرنا ہے۔ صدر گروہ کے بيان ميں آياہے امريکہ عراق سکيورٹي معاھدہ کي مدت ميں اضافہ کرنا ملت عراق کے اختيار ميں ہے اور اس سے امريکہ کا کوئي تعلق نہيں ہے۔ اس بيان ميں آيا ہے کہ عراق قوم جان چکي ہے کہ امريکي قبضہ اس کے ملک کي سب سے بڑي مشکل اور پيشرفت و ترقي ميں اہم رکاوٹ ہے۔ اس بيان ميں آيا ہے کہ امريکہ کے انخلا کے بعد عراق کے حالات معمول پر آجائيں گے۔

بشکريہ آئي آر آئي بي