• صارفین کی تعداد :
  • 588
  • 6/6/2011
  • تاريخ :

امريکي ڈرون حملے ميں پندرہ پاکستاني جاں بحق

امريکي حملہ

پاکستان کے قبائيلي علاقے ميں امريکي ڈرون حملوں ميں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔ موصولہ رپورٹوں کےمطابق ہلاک ہونے والوں ميں غير مُلکي بھي بتائے جاتے ہيں۔

وانا ميں ايک سرکاري اہلکار نے بتايا کہ پير کو وانا بازار سے تقريباً پچيس کلوميٹر دور مغرب کي جانب تحصيل برمل کے علاقے دانہ ميں دو امريکي جاسوس طياروں نے دو مختلف مقامات کو نشانہ بنايا۔

انہوں نے کہا کہ :

پہلا حملہ تين بجے کے قريب ہوا ہے جس ميں ايک اسلامي مدرسے کے قريب مٹي کے بنے ہوئے تين کچے کمروں پر دو ميزائل فائر کيے گئے?جس ميں دس افراد ہلاک جبکہ دو زخمي ہوئے ہيں?انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے پنجابي طالبان بتائے جاتے ہيں?جن کے ناموں کي ابھي تک اطلاع نہيں ہے?

اہلکار کا کہنا تھا کہ دوسرا حملہ بھي دانہ کے علاقے شاہ لم ميں پانچ بجے قريب ہوا ہے جس ميں امريکي جاسوس طيارے سے ايک مکان کو نشانہ بناياگياانہوں نے کہا کہ اس حملے ميں ہلاک ہونے والے پانچوں غير مُلکي ہيں۔ جس کے قوميت ترکمانستان سے بتائي جاتي ہے۔ انہوں نے بتايا کہ ہلاک ہونے والوں ميں کوئي اھم شخص کي اطلاع نہيں ملي ہے۔

واضح رہے کہ اس علاقے ميں پہلے بھي کئي بار امريکي جاسوس طياروں کے حملے ہوچکے ہيں? جس ميں بڑي تعداد ميں مقامي لوگ بھي ہلاک ہوئے ہيں۔

بشکريہ آئي آر آئي بي