• صارفین کی تعداد :
  • 627
  • 5/28/2011
  • تاريخ :

پاکستان نے امریکا کے3انٹیلی جنس مراکز بند کردیئے، امریکی اخبار

پاکستان اور امریکا کا پرچم

ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے تین فوجی انٹیلے جنس رابطہ مراکز بند کردئے ہیں۔

ابنا: امریکی اخبارنے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی حکام کے ذرائع سے کہا ہے کہ پاکستان نے پشاوراور کوئٹہ میں قائم امریکی انٹیلے جنس مراکز بند کردیے ہیں، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پشاور میں 2009 میں2 انٹیلے جنس مراکز قائم کیے گئے تھے جب کہ کوئٹہ میں گزشتہ سال ایک مرکز قائم کیا گیا تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق انٹیلے جنس مراکز سیٹلائٹ امیجز اورپاک افغان بارڈر انٹلے جنس شیئرینگ کے لیے استعمال کئے جاتے تھے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پشاور اور کوئٹہ میں موجود تینوں مراکز کو بند کیا جارہا ہے، تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان مراکز کو عارضی بند کیا جارہا ہے یا مستقلاً ۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے انٹیلے جنس مراکز کو بند کرنے سے سی آئی اے کی ڈرون کاروائیوں کی صلاحیت متاثر نہیں ہوگی .