• صارفین کی تعداد :
  • 679
  • 5/28/2011
  • تاريخ :

برطانیہ کے سابق سفیر: افغانستان میں امریکہ کی جنگي حکمت عملی تباہ کن تھی

برطانیہ کے سابق سفیر

برطانیہ کے اخبار گارڈین میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق افغانستان میں برطانیہ کے سابق سفیر شیررڈ کاوپر کولز نے کہا ہے کہ امریکی جنرل پٹریوس کی افغانستان میں جنگیحکمت عملی انتہائی غلط اور تباہ کن تھی۔

ابنا: شیررڈ کاوپر کولز (Sherard Cowper-Coles) افغانستان اور پاکستان میں برطانیہ کے خصوصی ایلچی بھی رہ چکے ہیں کہا ہے برطانوی سابق سفیر نے کہا کہ  امریکی فوج کے کمانڈر نے افغانستان میں طالبان کی ہلاکتوں کے بارے میں جو دعوے کیے انہیں اپنے آپ پر شرمندہ ہونا چاہیے۔

سابق برطانوی سفیر نے کہا کہ جنرل پٹریوس نے تشدد میں اضافہ کیا، طالبان کمانڈروں کو ہلاک کرنے کے لیے امریکی، برطانوی، آسٹریلوی اور ولندیزی فوج کے خصوصی دستوں کے حملوں کو تین گنا بڑھا دیا اور فوج کی طرف سے طالبان کی ہلاکتوں کے بارے میں افسوسناک حد تک مبالغہ آرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کا یہ استعمال ویتنام جنگ کی یاد دلاتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی جنرل پٹریوس عنقریب افغانستان سے فارغ ہو کر سی آئی اے کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے امریکہ روانہ ہو جائیں گے۔ انہوں نے گزشتہ سال جون میں افغانستان میں غیر ملکی افواج کی کمانڈ سنبھالنے کے بعد طالبان کمانڈروں کے خلاف خصوصی دستوں اور ڈرون حملوں میں اضافہ کر دیا تھا۔