• صارفین کی تعداد :
  • 685
  • 5/28/2011
  • تاريخ :

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بس حادثے میں 35 افراد ہلاک

پاکستان

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوکر دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 35 افرادہلاک اور لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ابنا: یہ واقعہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے شمال مشرق میں واقع وادی نیلم میں پیش آیا۔

کشمیر پولیس کے مطابق یہ مسافر بس وادی نیلم میں کے دودھنیال سے بالائی نیلم کے علاقے شاردہ جاری رہی تھی کہ راستے میں بٹنگی کے مقام پر تنگ موڑ کاٹتے ہوئے سینکڑوں فٹ نیچے دریائے نیلم میں جاگری۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں اور ان کی عمومی وجوہات مخدوش سڑکیں، ٹرانسپورٹ کی خراب حالت، ڈرائیووں کی غفلت، پہاڑی علاقے میں تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانا اور گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار کرنا ہیں۔