• صارفین کی تعداد :
  • 623
  • 5/28/2011
  • تاريخ :

بحرینی عوام پر مظالم میں مغربی ممالک بھی شریک

بحرین

بحرین کے اوقاف کے سربراہ احمد حسین نےاعلان کیا ہےکہ اس ملک کےسیکورٹی اہلکاروں نے سعودی فوجیوں کی حمایت و مدد سے گذشتہ دنوں میں شیعہ مسلمانوں کے پینتالیس مذہبی مکانات تباہ کردیئے ہيں۔

احمد حسین نے شاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ کےنام ایک خط میں کہا ہےکہ سیکورٹی اہلکاروں نےمذہبی مقامات پرحملہ کرکے اٹھائیس مسجدوں کوپوری طرح شہید کردیا ہےجب کہ سات مسجدوں اورآٹھ امامبارگاہوں نیز دو زيارتگاہوں کوشدید نقصان پہنچایا ہے۔

احمد حسین کا یہ خط ایسےعالم میں سامنے آیا ہےکہ جب بحرین میں آل سعود کے فوجیوں نے شیعہ مسلمانوں کی مسجدوں، امامبارگاہوں اور زيارتگاہوں کوتباہ کرنا اپنا طریقہ کار بنا لیا ہے۔ اوربعض مظاہرین کےگھروں اور وہ مذہبی مقامات پربدترین شکل میں حملہ کرتےہیں۔ بحرینی مخالفین کی یونین کےترجمان عبدالرؤف الشائب نےاعلان کیا ہےکہ بحرین میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی فوج داخل ہونےکےبعد سے اب تک اس ملک میں پچاس سےزيادہ مسجدیں اورمذہبی مقامات مسمارکئےجا چکے ہيں۔انھوں نےکہاکہ آل خلیفہ حکومت، آل سعود کی بھرپورمدد سےبحرین کوانسانی حقوق کی خلاف ورزی کےسب سےبڑےمرکزمیں تبدیل کر دیا ہے۔

انگریزی اخبارڈیلی ٹیلی گراف نے بھی ریاض اور لندن کےدرمیان بحرینی عوام کوکچلنے میں ایک دوسرے کےساتھ تعاون کا راز فاش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ برطانوی فوج، سعودی فورسس کو جو مظاہرین کو کچلنے کے لئے بحرین پہنچی ہے انھیں ٹیننگ دینے میں ملوث ہے۔

جب سےسعودی فورس، آل خلیفہ کی مدد کےلئےبحرین میں داخل ہوئي ہے، اس وقت سےاس ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اپنےعروج پرہیں۔ شیعہ مسلمانوں کی مسجدوں اورمقدس مقامات کوتباہ کرنا،ان کی توہین کرنا، اورمظاہروں میں شرکت کرنےوالوں کےگھروں پرحملہ کرناگرفتارکئےجانےوالےمظاہرین کوبری طرح تشدد کانشانہ بنانابحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی واضح مثالیں ہيں۔ابھی حال ہی میں بحرین میں ایک عدالت نےعلی عبداللہ حسن السینقیس اور عبدالعزیزعبداللہ ابراہیم حسین کی گرفتاری کاوارنٹ جاری کیاجس پربحرین میں شدیدردعمل سامنےآیا۔بحرین میں یہ ردعمل اتنا شدیدتھاکہ آل خلیفہ بھی وحشت میں مبتلا ہوگئي یہاں تک کہ ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی کہ بحرین کےحکام نے اکیس مظاہرین پر مقدمے کی کاروائی روک دی۔ یہ ایسےعالم میں ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرینی عوام کے قتل عام اور انسانی حقوق کی متعدد خلاف ورزیوں کے سبب، ا س ملک کے حکام پرشدید تنقید کی ہے۔ لیکن امریکہ اور برطانیہ جیسے مغربی ممالک نے آل خلیفہ کے جرائم سے چشم پوشی کر رکھی ہے اور اس طرح مزید جرائم کےلئےآل خلیفہ کوکھلی چھوٹ دے دی ہے۔

بشکریہ اردو ریڈیو تھران