• صارفین کی تعداد :
  • 664
  • 5/28/2011
  • تاريخ :

بحرین میں تشدد کا نہ رکنے والا سلسلہ

بحرین

بحرین میں ابھی تک پرتشدد کاروائیاں جاری ہیں جہاں سعودی قابض افواج اور بحرین کی افواج نے  مختلف مقامات پر مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوۓ حملے کیۓ ہیں ۔

العالم ٹی وی چينل کی ایک خبر  کے مطابق بحرین کے فوجیوں نے سعودی عرب کے فوجیوں کی ہم آہنگي سے نویدرات اور العکر کے علاقوں میں مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور فائرنگ کی۔ اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

بحرین کے فوجی سعودی عرب کے فوجیوں کی مدد سے بحرین میں اسکولوں کے کئی اساتذہ کو گرفتار کر لیا ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ اسی طرح انہوں نے دارالحکومت منامہ کے سلمانیہ ہسپتال کے عملے کو ایسے فارم پر دستخط کرنے پر مجبور کیا ہے کہ جو بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں قانونی رپورٹوں کے خلاف ہے۔

دوسری جانب بحرین میں گرفتار ہونے والے آئرلینڈ کے ڈاکٹروں کے بارے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین فورسز نے کچھ عرصہ قبل آئرلینڈ کے کئی ڈاکٹروں کو احتجاجی مظاہروں میں زخمی ہونے والے افراد کا علاج کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا اس وقت سے لے کر اب تک ان ڈاکٹروں کا کوئی پتہ نہیں ہے۔

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

بشکریہ اردو ریڈیو تھران