• صارفین کی تعداد :
  • 973
  • 5/14/2012
  • تاريخ :

کراچي: فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات ميں 5 افراد ہلاک

کراچي: فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات ميں 5 افراد ہلاک

کراچي کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ ، ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات ميں سياسي کارکن سميت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہيں.

ابنا: پوليس کے مطابق ملير کے علاقے کھوکھرا پار ميں پلے گراونڈ سے الصبح ايک شخص کي کپٹرے کي چادر ميں لپٹي ہوئي لاش ملي،جس کے جسم کے ٹکٹرے ہوئے تھے،جبکہ سر بھي عليحدہ تھا،اس سے قبل لانڈھي 89 کے علاقے ميں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کرديا،پوليس کے مطابق دونوں افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کيا گيا.

جبکہ کورنگي ميں نامعلوم ملزمان کي فائرنگ سے ايک شخص ہلاک ہوگيا،جس کي شناخت سلطان کے نام سے ہوئي ہے. پوليس کاکہناہے مقتول ايک سياسي جماعت کا کارکن تھا،اور 8موٹر سائيکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کيا ہے،تمام ملزمان نے ہيلمٹ پہنئے ہوئے تھے،مقتول کے جسم ميں 14 گولياں لگيں،پوليس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کا نتيجہ قرار ديا ہے.

راشد مہناس روڈ پر شاپنگ مال کے قريب فائرنگ کے نتيجے ميں ايک شخص ماراگيا.مقتول کي لاش کو پوليس کارروائي کے ليے جناح اسپتال منتقل کرديا گيا،پوليس واقعے کي مزيد تفتيش کررہي ہے.