• صارفین کی تعداد :
  • 4274
  • 5/23/2011
  • تاريخ :

حج کی منتخب حدیثیں (حصّہ ششم)

بسم الله الرحمن الرحیم

حج کی قسمیں

عَنْ اٴَبِي عَبْدِ اللّٰہِ (ع) قَالَ:

الْحَجُّ حَجَّانِ:حَجُّ اللّٰہِ،وَحَجُّ لِلنَّاسِ،فَمَنْ حَجَّ لِلّٰہِ کَانَ ثَوَابُہُ عَلَی اللّٰہِ الْجَنَّةَ،وَمَنْ حَجَّ لِلنَّاسِ کاَنَ ثَوَابُہُ عَلَی النَّاسِ یَوْمَ الْقِیَامَةِ۔

امام جعفر صادق (ع) فرماتے ھیں:

حج کی دو قسمیں ھیں: ”خدا کے لئے حج اور لوگوں کے لئے حج، پس جو شخص خدا کے لئے حج بجا لایا اس کی جزا وہ خدا سے جنت کی شکل میں حاصل کرے گا اور جو شخص لوگوں کے دکھانے کے لئے حج کرتا ھے اس کی جزا قیامت کے دن لوگوں کے ذمہ ھے “۔

حاجیوں کی قسمیں

معاویہ ابن عمار کھتے کہ امام صادق (ع) نے فرمایا:

الْحَاجُّ یَصْدُرُونَ عَلَی ثَلاٰثَةِ اٴَصْنَافٍ:فَصِنْفٌ یَعْتِقُونَ مِنَ النَّارِ،وَصِنْفٌ یَخْرُجُ مِنْ ذُنُوبِہِ کَیَوْمٍ وَلَدَتْہُ اٴُمُّہُ،وَصِنْفٌ یُحْفَظُ فِي اٴَہْلِہِ وَمَالِہِ،فَذَلِکَ اٴَدْنَی مَا یَرْجِعُ بِہِ الْحَاجُّ۔

” حاجی تین قسم کے هوتے ھیں :

ایک گروہ جہنم کی آگ سے رھائی پاتا ھے، دوسرا گروہ گناہوں سے اس طرح پا کهوتا ھے جیسے وہ ابھی اپنی ماں کے بطن سے پیدا هوا هو، اور تیسرا گروہ وہ ھے کہ اس کا خاندان اور اس کا مال محفوظ هوجاتا ھے اور یہ وہ کمترین جزا ھے جس کے ساتھ حاجی واپس هوتے ھیں“۔

ناکام حاجی

قال رسول اللہ (ص):

یَاٴتي عَلَی النَّاسِ زَمانٌ یَحُجُّ اٴغنِیاءُ اٴمَتِّي لِلنُّزھَةِ،وَاٴَوْساطُھُمْ لِلْتِجارةِ،وَقُرّاوٴُ ھُمْ للریّاءِ وَالسَّمْعَةِ وَفُقَرائُھُم لِلمساٴلةِ۔

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:

”لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ میری امت کے دولت مند لوگ سیر و تفریح کے لئے اور درمیانی طبقہ کے لوگ تجارت کے لئے قاری حضرات ریاکاری اور شھرت کے لئے اور فقرا مانگنے کے لئے حج کو جائیں گے “۔

اپنے ھمراھیوں کے ساتھ سلوک

قَالَ اٴَبُو عَبْدِ اللّٰہِ(ع):

وَطِّنْ نَفْسَکَ عَلَی حُسْنِ الصِّحَابَةِ لِمَنْ صَحِبْتَ فِي حُسْنِ خُلْقِکَ،وَکُفَّ لِسَانَکَ،وَاکْظِمْ غَیْظَکَ،وَاٴَقِلَّ لَغْوَکَ،وَتَفْرُشُ عَفْوَکَ، وَتَسْخُو نَفْسَکَ۔

امام جعفر صادق (ع) نے فرمایا:

”خود کو آمادہ کرو تاکہ جس شخص کے بھی ھمراہ سفر کرو اچھے اور خوش اخلاق ساتھی رہو اور اپنی زبان کو قابو میں رکھو ، اپنے غصہ کو پی جاوٴ، بیہودہ وبے فائدہ کام کم کرو، اپنی بخشش کو دوسروں کے لئے وسیع کرو، اور سخاوت کرنے والے رہو“۔

راہ کی اذیت

عَنْ اٴَبِي عَبْدِ اللّٰہِ (ع) قَالَ:

مَنْ اٴَمَاطَ اٴَذًی عَنْ طَرِیقِ مَکَّةَ کَتَبَ اللّٰہُ لَہُ حَسَنَةً وَمَنْ کَتَبَ لَہْ حَسَنَةً لَمْ یُعَذِّبْہُ۔

امام جعفر صادق نے فرمایا:

”جو شخص مکہ کی راہ میں اذیت و تکلیف اٹھا ئے خدا وند عالم اس کے لئے نیکی لکھتا ھے اور جس شخص کے لئے خداوند عالم نیکی لکھتا ھے اسے عذاب نھیں دیتا “۔

بشکریہ : الحسنین ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

حج کی منتخب حدیثیں (حصّہ دوّم)

حج کی منتخب حدیثیں

امام جعفر صادق علیہ السلام  کی منتخب حديثیں (حصّہ ششم)

امام جعفر صادق علیہ السلام کی منتخب حديثیں (حصّہ پنجم)

امام جعفر صادق علیہ السلام کی منتخب حديثیں (حصّہ چهارم)