• صارفین کی تعداد :
  • 889
  • 5/8/2011
  • تاريخ :

تبیان والوں کا بحرین کی  انقلابی عوام کے لیے پیغام

بحرین

تبیان والوں کا بحرین کی  انقلابی عوام کے لیے پیغام

 مدیر اداریہ ، قارئین  اور مخاطبین تبیان ایران  کے  سب سے بڑے مذھبی و ثقافتی   برقی  اطلاعاتی مرکز  ہونے کی  حیثیت سے بحرینی عوام کے خلاف ہونے والے ظلم کی مذمت کرتے ہیں اور بحرینی شہید خاندانوں کی خدمت میں مبارک باد اور تسلیت عرض کرتے ہوۓ اس مظلوم ملت کے لیۓ اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔

آپ بھی بحرین کی مظلوم ملت کے لیۓ اپنی حمایت کا اعلان کر سکتے ہیں ۔

درج کریں


اقوام متحدہ کو ارسال شدہ خط کا متن

جناب مسٹر بان کی مون ، جنرل سیکریٹری  ، اقوام متحدہ ۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کسی بھی فرد یا جماعت کی طرف سے حقوق بشر کی خلاف ورزی ایک نہایت غلط اور قابل مذمت فعل ہے ۔ یہ عمل نہ صرف ان کے انسانی حقوق اور آرام کو غصب کرتا ہے بلکہ ان کے حقوق کو نظر انداز کرنے سے  ان کی بےاحترامی بھی ہوتی ہے ۔  ان خلاف ورزیوں  اور زیادتیوں کا نتیجہ  محضر عدل الہی  کے سامنے ذلت و رسوائی کی صورت میں سامنے آۓ گا  اور انسانی وجدان  و تاریخ اس کی پیروی کرے گی ۔  بحرین میں بے گناہ شہریوں  کا وحشیانہ  قتل عام ، (جن  میں بیشتر بچے اور عورتیں شامل ہیں ) ایک ساتھ کیا جا رہا ہے ۔ سادہ ترین انسانی حقوق مثلا زندگی گزارنے کا حق اور مستقبل کے تعین کا حق اور آزادی بیان ، کی  یہ واضح خلاف ورزی ہے ۔  تمام  بین الاقوامی معاہدے اور رسمیں از جملہ میثاق جہانی حقوق بشر اس کی واضح ضمانت دیتی ہیں ۔  جو کچھ بھی آج بحرین میں ہو رہا ہے ،  درحقیقت ان  انسانی   حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جو جنیوا کے چوتھے معاہدے میں درج ہیں ۔ واضح طور سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ، سلب آزادی اور  مظلوموں کی  حق زندگی سے محرومی ،  اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی فوری   اور سنجیدہ توجہ چاہتی ہے ۔  

جناب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ،  تاریخ کے اس حساس موڑ پر ان بین الاقوامی معاھدوں کے اجراء میں جو بھی ناکامی یا کامیابی مقدر ہو گی ، اقوام متحدہ کے کارناموں کی تاریخ اور خاص طور پر آپ کے دور سربراہی میں لکھی جاۓ گے ۔  ہم آزادی کی حمایت کرنے والوں کی حیثیت سے، تاریخ انسانی کے  اس  حساس مرحلہ پر  دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ انسانی حقوق کے سادہ ترین اور بنیادی حقوق کے دفاع کے لیۓ اٹھ کھڑے ہوں ۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری  ہونے کی حیثیت سے  آپ  انسانی حقوق کے تمام معاھدوں کے اجراء کے  ذمہ دار ہیں اس لیۓ ہم آپ سے توقع کریں گے کہ حقوق بشر کی اس شرمناک خلاف ورزی کے  خلاف   کھڑے ہوں اور جو بڑی ذمہ داری آپ کو سونپی گئی ہے اس کے ناطے میں آپ سے مندجہ ذیل درخواست کرتا ہے ۔

1۔ دنیا کی مظلوم اقوام کا وحشیانہ اور دشمنانہ قتل عام روکنے کے لیۓ  آپ کی غیر مشروط فیصلہ کن  فوری مداخلت  ۔

2۔ فوجی اور غیر فوجی لحاظ سے بیرونی ممالک کی دوسرے ممالک میں مداخلت کی روک تھام ۔

3۔  اقوام عالم کے لیۓ ایسی فضا مہیا کریں تاکہ وہ اپنے مستفبل کا تعین خود اپنے ہاتھوں سے کریں ۔

ہماری مانگ ہے کہ اقوام  متحدہ  اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوۓ استکباری طاقتوں اور ظالم ڈیکٹیٹر رژیم  کے زیر تسلط ملتوں کے حقوق کے لیۓ اقدامات کرے ۔  

پیشکش: شعبہ تحریر و پیشکش تبیان