• صارفین کی تعداد :
  • 928
  • 5/4/2011
  • تاريخ :

محمد عبد الحسین فرحان بحرین کا سب سے کمسن شہید

محمد عبد الحسین فرحان بحرین کا سب سے کمسن شہید

بحرین میں امریکہ نواز عرب ڈکٹیٹر آل خلیفہ اور آل سعود کے بھیانک اور ہولناک جرائم کا سلسلہ جاری ہے بحرینی و سعودی سکیورٹی فورسز کی طرف سے زہریلی گیس کے استعمال کی وجہ سے 6 سالہ کمسن بچہ محمد عبد الحسین فرحان آل خلیفہ اور آل سعود کے ظلم و ستم کا شکار ہوگیا ہے۔

 ابنا:  بحرین میں امریکہ نواز عرب ڈکٹیٹر آل خلیفہ اور آل سعود کے بھیانک اور ہولناک جرائم کا سلسلہ جاری ہے بحرینی و سعودی سکیورٹی فورسز کی طرف سے زہریلی گیس کے استعمال کی وجہ سے 6 سال کا کمسن بچہ محمد عبد الحسین فرحانآل خلیفہ کے ظلم و ستم کا شکار ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی اور بحرینی فورسز نے بحرینی مظاہرین کو کچلنے کے لئے کئی علاقوں میں اشک آورشیلنگ کا استعمال کیا جس  میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں واضح رہے کہ کہ بحرینی حکومت عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے لئے سعودی عرب اور امارات کی فوج سے استفادہ کر رہی ہے اب تک دو درجن سے زائد مسجدوں کو شہید کردیا گیا ہے جب کہ قرآن مجید کے کئی نسخوں کو جلا دیا گیا ہے 500 سے زائد بحرینی جیل میں بند ہیں جن میں 80 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں بحرینی اور سعودی حکومتیں سامراجی طاقتوں کی آلہ کار حکومتیں ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازشیںکررہی ہیں بحرینی حکومت حقوق انسانی کی وسیع پیمانے پرخلاف ورزی کررہی ہے بحرینی حکومت نے ایک فرضی عدالت کے ذریعہ 18 سال سے کم عمر پانچ بچوں کو موت کی سزسنائی ہے جبکہ تین بچوں کو عمر قید کی سزا دی گئی ہےبحرینی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کے کو امریکی، سعودی عرب اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔