• صارفین کی تعداد :
  • 1356
  • 5/4/2011
  • تاريخ :

اسامہ بن لادن ہلاک - امریکہ اور پاکستان نے تائید کردی

القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن

القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے قریب ایبٹ آباد میں ہلاک کردیا گیا ہے اسامہ بن لادن کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔

ابنا: القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن کوپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے قریب ایبٹ آباد میں ہلاک کردیا گیا ہے اسامہ بن لادن کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔ امریکی صدر باراک اوبامہ اور دیگر امریکی اہلکاروں نے بھی اسامہ کی ہلاکت کی تائید کردی ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق اسامہ ن لادن کی لاش امریکی حکام کے پاس ہے اوراس کو اسلام آباد کے قریب ایک گھر میں ہلاک کیا گیا ہے۔  امریکی صدر نے کہا کہ ایک ہفتے قبل انہیں معلومات مل چکی تھیں کہ اسامہ بن لادن کہا ں چھپا ہوا ہے اورکافی معلومات کی بنیاد پر گذشتہ رات ابیٹ آباد پاکستان میں ایک آپریشن میں اسامہ بن لادن مارا گیا ہے اور اسکی لاش قبضہ میں لے لی گئی ہے۔ادھر پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئي نے بھی اسامہ بن لادن کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔