• صارفین کی تعداد :
  • 819
  • 5/3/2011
  • تاريخ :

بحرین میں حالات بدستور کشیدہ

 بحرین

بحرین میں آل خلیفہ کا تشدد جاری ہے اور سکیورٹی فورسز نے مزید دسیوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی فورسز نے سعودی عرب کے جارح فوجیوں کے ساتھ ملکر مختلف شہروں اور دیہی علاقوں پر حملے کئے اور بہت سے لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر بحرین کے انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے ڈاکٹروں کی تنظیم کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے دو اراکیں کو بھی گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیاتھا۔ انہوں نے کہا بحرینی سکیورٹی فورسز نے اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کیا ہے اور قیدیوں کو جسمانی ایذائيں پہنچائي جاتی ہیں۔

بحرین میں اہل تشیع کی اکثریت ہے جو اپنے سنی بھائیوں کے ہمراہ حقوق سے محروم ہیں۔ بحرینی عوام نے چودہ فروری سے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تحریک شروع کر رکھی ہے۔

 

بشکریہ آئی آر آئی بی