• صارفین کی تعداد :
  • 841
  • 5/3/2011
  • تاريخ :

بحرین میں خلیج فارس تعاون کونسل کا مشترکہ فوجی اڈا

بحرین

بحرین کی فوج کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہےکہ بحرین میں خلیج فارس تعاون کونسل کی مشترکہ فوج کا اڈا قائم کیا جاے گا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف احمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے چھ ملکوں کے معاہدے کےمطابق ان ملکوں کا مشترکہ فوجی اڈا بحرین میں قائم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ خلیج فارس کے چھ عرب ملکوں کے معاہدے کےمطابق ان کی فوجیں دوسرے ملکوں میں تعینات نہیں کی جا سکتی ہیں۔ سپرجزیرہ کے نام سے یہ مشترکہ فوج بیرونی خطروں کا مقابلہ کرنے کے لئے بنائي گئي ہے لیکن بحرین میں انقلاب کے آغاز کے بعد سے یہ مشترکہ فوج بحرین میں نہتے عوام کا قتل عام کر رہی ہے ۔ سیاسی مبصرین نے بحرین میں خلیج فارس تعاون کونسل کی فوج کے اقدام کو نسل کشی سے تعبیر کیا ہے۔

 

بشکریہ آئی آر آئی بی