• صارفین کی تعداد :
  • 2999
  • 5/3/2011
  • تاريخ :

اپنے عزیز امام (امام خمینی) کے لئے دل و جان سے دعا کریں

شہید

اپنے عزیز امام (امام خمینی) کے لئے دل وجان سے دعا کریں کیونکہ انہوں نے ہی یہ موقع فراہم کیا کہ خداکی راہ میں اپنی جان دے سکیں

( نبی اللہ اثنا عشری)

 ہمارے عزیز رہبر اور اما م نے جو بات کہی ہے وہ ہمیشہ ہمیں یاد رہنی چاہئے ۔آپ نے فرمایا:''آج کا دن، ثابت قدمی اور جہاد کا دن ہے ''یا دوسرے لفظوں میں آپ نے فرمایا:''ہم سب کے ذہنوں میں یہ فکر ہونی چاہئے کہ اسلام پر قربان ہوجائیں ''۔

 بھائیو اور بہنو!اگر ہم پروانے کی طرح امام کے ارد گرد چکر لگاتے رہیں شاید تب بھی ان کا حق ادا نہ کرسکیں ۔ اور یاد رکھو کہ اگر ہم نے ایک لمحہ کے لئے بھی اس بزرگ عالم دینی امام خمینی کی پیروی سے کنارہ کشی کی تو وہ دن چھوٹے بڑے شیطانوں کی کامیابی کا دن ہوگا لہٰذا ان کے فرمان کو دل وجان سے قبول کرو ۔

(عبد الحسین یادگاری)

 میری آخری وصیت یہ ہے کہ امام امت ، زمانے کے حسین ، نائب امام زمانہ ، ایسی کبھی نہ تھکنے والے سن رسیدہ رہبر کو کبھی بھی تنہا نہ چھوڑنا اور اس کی '' ھل من ناصر ینصرنی'' کی آواز پر لبیک کہنا .

(رضا نیکو سخن لامع)

  اے مسلمانو! کھڑے ہوجائو اور اس عظیم الشان رہبر کی رہبری میں اسلام کے پرچم کو ساری دنیا میں لہرا دو ۔ اے جوانو! تم سب کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین ،لبنان، عراق اور دوسری مظلوم قوموں کے دفاع کے لئے قیام کرو اور خداوندعالم کی مدد سے ان کو ظالموں اور غاصبوں کے خونی پنجہ سے نجات دلانے کی کوشش کرو ۔

(حسن علی نعمتی گیو )

 شہید دینے والی غیور اور مسلمان ایرانی قوم کے نام میرا یہ پیغام ہے کہ اس تاریخ کے نجات دینے والے بت شکن امام خمینی کی باتوں کو دل وجان سے سنیں اور منافق، قوم پرست اور اسلام سے خیانت کرنے والے بظاہر روشن فکر افراد کے دھوکے میں نہ آئیں اس لئے کہ یہ لوگ اسلام کے دشمن ہیں ۔

( منو چہر نیکو مرام )

بشکریہ : نويد شاہد


متعلقہ تحریریں :

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں ( حصّہ ششم)

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں ( حصّہ پنجم)

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں ( حصّہ چهارم)

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں (تیسرا حصّہ)

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں (دوسرا حصّہ)

قرآن مجيد، شہداء كے اقوال كي روشني ميں