• صارفین کی تعداد :
  • 764
  • 5/2/2011
  • تاريخ :

آل خلیفہ کی حکومت نے 4 انقلابیوں کو قتل کرنے کا حکم دیا ہے

رژیم

بحرینی حکومت نے سعودی حکومت کے تعاون سے 4 سیاسی انقلابیوں کو پر امن مظاہروں میں شرکت کرنے کی پاداش میں قتل کرنے کا حکم صادر کیا ہے ۔

ابنا: بحرین کی امریکہ و اسرائیل نواز آل خلیفہ ملعون حکومت کا بحرینی عوام کے خلاف ظلم و ستم جاری ہے بحرینی حکومت نے سعودی حکومت کے تعاون سے 4 سیاسی انقلابیوں کو پر امن مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں قتل کرنے کا حکم صادر کیاہے ۔

آل خلیفہ کی ظالم و جابر حکومت نے اب تک 500 سے زآئد افراد کو جیل میں بند کررکھا ہے جن میں 80 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں جیل میں قیدیوں کو طرح طرح کے شکنجے دیئے جارہے ہیں بحرینی حکومت کےشکنجوں میں اب تک 6 افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں ایک خاتوں بھی شامل ہے۔

بحرین میں حقوق انسانی کی وسیع خلاف ورزی پر امریکہ اور مغربی ممالک نے سکوت اختیار کررکھا ہے مغربی ممالک حقوق انسانی سے صرف اپنے مفادات میں استفادہ کرتے ہیں اگر اسرائيلی اور بحرینی حکومتیں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کریں  تو اس پر مغربی حکومتیں خاموش تماشا دیکھتی ہیں کیونکہ یہ حکومتیں ان کی حامی اور طرفدار ہیں واضح رہے کہ امریکہ ، اسرائيل اور سعودی عرب سمیت بعض خلیجی ریاستیں آل خلیفہ حکومت کی بربریت کی حمایت کر رہی ہیں۔