• صارفین کی تعداد :
  • 814
  • 5/2/2011
  • تاريخ :

شام میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی مشترکہ سازش کا انکشاف

شام

عرب ممالک میں شام ایسا ملک ہے جو اسلامی مقاومت کا حامی اور امریکہ اسرائيل کا مخالف ہے.

ابنا: امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب نےعرب ممالک میں جاری عوامی انقلاب کا رخ شام کی طرف موڑنے کی بھر پور کوشش کی اور شام کے سرحدی شہر درعا میں اس کوشش کا آغاز کیا لیکن شامی عوام نے امریکہ اور سعودی عرب کی اس کوشش کو ناکام بنادیا ہے شامی حکومت نےدرعا سے کئي سعودی اور غیر ملکی دہشت گردوں کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

درعا میں دہشت گردوں کی مرکزی کمان کرنے والے دہشت گرد گروہ نے  ٹی وی پراعتراف کیا ہے کہ اس گروہ  نے  امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے مشترکہ منصوبے کو شام میں عملی جامہ پہنانے کے لئے درعا میں تشدد کا آغاز کیا شام کے ٹی وی کے مطابق ایک دہشت گرد گروہ جو عوام پر اندھا دھند فائرنگ کر رہا تھا اسے جبلہ شہر میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شامی حکومت نے درعا سے کئي دہشت گردوں کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ شام کے  شہر درعا میں تشدد کے واقعات کو امریکہ اور بعض امریکہ نواز عرب ممالک بڑھا چڑھا کر بیان  کر رہے ہیں۔

دہشت گردوں نے شامی فوج کے کرنل عبد خضر التلاوی اور اس کے معصوم بچوں کو بہیمانہ طور پر شہید کردیا.