• صارفین کی تعداد :
  • 2006
  • 4/30/2011
  • تاريخ :

پاکستان نے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاکستان کا جهنڈا
پاکستانی میڈیا کے مطابق جمعہ کی صبح کروز میزائل حتف آٹھ (رعد) کا کامیاب تجربہ کیا  گیا جو جوہری اور روایتی دونوں قسم کے ہتھیار لے جانے اور درست نشانے کو ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل خصوصی صلاحیتوں کا حامل ہے ۔ 

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق حتف 8 (رعد) میزائل خصوصی طور پر فضاء سے فائر کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے اور 350 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل کو فضاء میں قائم پلیٹ فارم سے فائر کیا گیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد ہتھیاروں کی جانچ پڑتال اور فنی معائنہ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ کروز میزائل کی یہ ٹیکنالوجی دنیا میں چند ممالک کے پاس ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔میزائل سسٹم سے پاکستان کو زمین اور سمندر میں صلاحیتوں پر بڑی اسٹریٹجک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان نے  اس تجربے پر وضاحت کی ہے کہ اس کا میزائل پروگرام ملکی دفاع کے لیۓ اور کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف اس کے کوئی مقاصد نہیں ہیں ۔

پیشکش: شعبہ تحریر و پیشکش تبیان