• صارفین کی تعداد :
  • 772
  • 4/27/2011
  • تاريخ :

بحرینی انقلابیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

بحرین

آل خلیفہ اور آل سعود کے گماشتے احتجاج کرنے والوں نہتے بحرینی عوام پر بدستور تشدد کر رہے ہیں۔

 پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین سے موصولہ دو ویڈیو فلموں میں سے ایک فلم میں دکھایا گيا ہےکہ بحرینی فوجیں سعودی فوجیوں کے ہمراہ مظاہرین کو بری طرح زد وکوب کررہی ہیں۔

سلمانیہ اسپتال کے ذرائع کےمطابق آل خلیفہ اور آل سعود کے گماشتوں کے اس تشدد میں ایک جوان شہید ہوگيا ہے۔

دوسری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آل خلیفہ اور آل سعود کے گماشتے دوبحرینی نوجوانوں کو نہایت وحشیانہ طریقے سے زد و کوب کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ بحرینی عوام چودہ فروری سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کررہےہیں اور وہ شاہی حکومت میں تبدیلی چاہتے ہیں۔

یاد رہے بحرینی اور سعودی فورسز کے ہاتھوں اب تک دسیوں افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق حکومت بحرین عوامی انقلاب کو کچلنے کےلئے مساجد و امام بارگاہوں کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو ملک سے باہر جانے سے روک رہی ہے۔

المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ اور آل سعود کے گماشتوں نے مکمل طرح سے رہائشی علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے جس کے نتیجے میں مارشل لاء کا سا سماں دیکھنے میں آرہا ہے۔

آل خلیفی پولیس نے سڑکوں پرجگہ جگہ چیک پوسٹ بنادیئے ہیں جن پر زیادہ تر غیر ملکی فوجی تعینات ہیں۔

آل خلیفہ اور آل سعود کے گماشتوں نے نہ صرف منامہ میں لولوئہ اسکوائر کو مسمار کیا ہے بلکہ الکرانہ اسکوائر کوبھی ڈھادیا ہے۔

نویدرات کے علاقے میں اکثر مسجدوں اور دینی مراکز کو شہید کیا گيا ہے جس کی وجہ سے ایسا لگتا ہےکہ اس شہر میں بھیانک زلزلہ آیا ہے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ آل سعود اور امارات کے آل نہیان کے گماشتے روزمرہ کی ضرورت کی چیزیں خریدنے کےلئے باہر نکلنے والے نوجوانوں کو بھی زد و کوب کرتے ہیں یا ان پر گولی چلاتے ہیں۔

بشکریہ از ریڈیو پاکستان