• صارفین کی تعداد :
  • 1022
  • 4/23/2011
  • تاريخ :

جرمن جوڑے کا گھر ٹرین کے ڈبوں میں

جرمن جوڑے کا گھرٹرین کے ڈبوں میں

جرمنی سے تعلق رکھنے والی وینیسا سٹالبام اور مارکو سٹیپ نیاک کو ٹرینوں سے اتنی محبت ہے کہ انہوں نے پرانے ریل کے ڈبوں کو اپنے گھر کے ڈیزائن میں شامل کر لیا ہے۔

 جرمن جوڑے کی ٹرینوں سے محبت کی وجہ یہ ہے کہ یہ جوڑا پہلی دفعہ ٹرین میں ہی ملا تھا جبکہ شادی کے بعد پہلی چھٹیاں بھی اس جوڑے نے برلن سے قازغستان تک 4 روزہ ٹرین کے سفر میں گزاریں ہیں ۔

34 سالہ مارکو کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی 15 سال قبل اپنی گرل فرینڈ ( جو کہ اب ان کی اہلیہ ہیں) سے اس خواہش کا ذکر کیا تھا کہ وہ اپنا گھر ٹرین کے دو ڈبوں کے درمیان بنائیں گے جس پر وینیسا نے اس خواہش سے اتفاق کیا۔

مارکو کا کہنا ہے کہ انہیں ٹرینوں کے نئے ڈبے خریدنے کافی پریشانی کا سامنا تھا کیونکہ نئے ٹرین کے ڈبوں کی قیمت 50 ہزار یورو سے زائد ہے تاہم ان کی یہ پریشانی اس وقت ختم ہو گئی جب انہیں اخبار میں پرانے ڈبوں کی نیلامی کا اشتہار نظر آیا اور انہوں نے وہ ڈبے سوئٹزرلینڈ سے 20 ہزار یورو میں حاصل کر لیے جو کہ جرمنی پہنچے کے بعد انہیں 26ہزار یورو میں ملے۔

جوڑے کا کہنا ہے کہ اتنی خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود اس رقم کی ان کے خواب پورا ہونے کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہے۔

بشکریہ : صالحہ رضوی