• صارفین کی تعداد :
  • 723
  • 4/23/2011
  • تاريخ :

کیک کتے کی شکل کا عالمی ریکارڈ

کیک کتے کی شکل

برطانوی شہزادے ویلیم اور کیٹ میڈیلٹن سے محبت کرنے والے افراد ان کی  شادی کی خوشی کا اظہار بھی الگ الگ انداز میں کر رہے ہیں اور اسی کوشش میں ایوارڈ وننگ کیک ڈیزائنر مشیل ویبو نے کورگی کی شکل کا بڑا کیک تیار کرکے شاہی جوڑے سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

مشیل ویبو نے اس کیک کی تیار میں 120 انڈے، کتوں کی 20 کلو خشک خوراک (جگر، چکن، بیگ)، 30 کلو آٹا اور مچھلی کے تیل کا استعمال کرتے ہوئے 68 کلوگرام کا کورگی کی شکل کا کیک تیار کیا ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بڑے “ڈاگ فرینڈلی” کیک میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مشیل ویبو تین ہفتے کے دوران 111 گھنٹے کی محنت کے بعد 6 فٹ لمبا ، 4 فٹ اونچا اور تین فٹ چوڑا کیک تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کیک برطانوی شاہی جوڑے کی شادی کی خوشی میں تیار کیا ہے

 

بشکریہ: صالحہ رضوی