• صارفین کی تعداد :
  • 934
  • 4/16/2011
  • تاريخ :

قذافی کو اقتدار چھوڑنا پڑے گا

نیٹو

برطانوی وزير اعظم، امریکی صدراور فرانسیسی صدر نے ایک بیان میں لیبیا پر نیٹو کے حملے جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قذافی کو اقتدار چھوڑنا پڑے گا۔

ابنا: برطانوی وزير اعظم، امریکی صدراور فرانسیسی صدر نے ایک بیان میں لیبیا پر نیٹو کے حملے جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قذافی کو اقتدار چھوڑنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ جو شخص اپنے ہی عوام کا قتل عام کررہا ہے اس کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے لیکن مغربی ممالک کے ان رہنماؤں کی یہ پالیسی بحرین اور یمن کے سلسلے میں مختلف ہے کیونکہ وہاں کے رہنما امریکہ کے ابھی تک وفادار ہیں لیکن قذافی نے کچھ سرپیچی کی ہے جس کی سزا لیبیا کے عوام کومل رہی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی ممالک عرب ممالک میں جاری اسلامی بیداری کو منحرف کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں لیبیا میں مغربی ممالک اسلامی تحریک کو منحرف کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ بحرین اور یمن میں عوامی تحریک کو کچلنے کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ یمن اور بحرین کے عوام اپنے ملکوں میں جمہوریت کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ مغربی ممالک سعودی عرب ، بحرین ، یمن اور دیگر ممالک میں جمہوریت کے فروغ کی مخالفت کررہے ہیں اور ان ممالک میں اپنے ڈکٹیٹروں کی بھر پور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔