• صارفین کی تعداد :
  • 794
  • 4/13/2011
  • تاريخ :

سعودی گماشتے انسانی حقوق کا مذاق اڑاتے ہیں

بحرینی گرفتار بچے

بحرین پر قابض آل سعودی فورسز نے انسانی حقوق کی پامالی کے متعدد ثبوت فراہم کئے ہیں اور تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق انھوں نے 24 بحرینی بچوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایحنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں بعض ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آل سعود کی قابض و جارح فورسز نے 24 بحرینی بچوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں سے 14 کی عمریں 14 سال سے کم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آل سعودی جلادوں کی حمایت یافتہ آل خلیفی سیکورٹی فورسز نے کہ اب تک 800 سے بھی زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن مین 25 خواتین بھی شامل ہیں لیکن آج معلوم ہوا ہے کہ سعودی اور خلیفی فورسز نے 24 بچون کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔  ان بچون میں سے  14 افراد کی عمریں 14 برس سے بھی کم ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی و نہیانی جارحین نیز خلیفی مجرمین نے اہم بحرینی راہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ گذشتہ جمعے سے شروع کیا ہے۔ اکثر راہنماؤں کو نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے یہاں تک کہ بعض اطلاعات کے مطابق 200 سے زائد بحرینی سیاسی قیدیوں کو سعودی عرب بھی منتقل کیا گیا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ آل خلیفی خاندان بچوں کے حقوق کو پامال کررہا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی اسرائیلیوں کی مانند مقامی بچوں کو خاص طور پر نشانہ بناتا آیا ہے اور آل خلیفی جیلوں میں ایسے نوجوان بھی موجود ہیں جنہیں بچپن میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب "عمر قید" کی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔