• صارفین کی تعداد :
  • 800
  • 4/12/2011
  • تاريخ :

بحرین میں اسکولوں پر حملے

بحرین


بحرینی مصنف "کریم المحروس" نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے گماشتے جارح و قابض سعودی فورسز کی مدد سے اس ملک کے اسکولوں اور تعلیمی اداروں پر حملے کررہے ہیں اور ان حملوں میں اندھادھند گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔


اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی- ابنا - کی رپورٹ کے مطابق بحرینی مصنف "کریم المحروس" نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے حمایت یافتہ اور وزارت تعلیم پر مسلط سلفی حکام اپنے اعتقادی رجحانات کی بنا پر آل خلیفی سیکورٹی اداروں کے ذریعے اسکولوں کے اساتذہ نیز پرنسپلوں اور ہیڈ ماسٹروں کو گرفتار کروا رہے ہیں۔

پیر کے روز بھی سِترہ کے گرلز اسکول کی ہیڈ مسٹریس زہرا احمد دیلمی اور اسی علاقے میں ہی ایک اور گرلز اسکول کی معاون کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

 شہر حمد کے قریب بوری پرائمری اسکول کی ہیڈ ٹیچر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بوری اسکول کے ایک طالبعلم نی ابنا کے نمائندے کو بتایا ہے:

 "ہم اپنی کلاس میں بیٹھے تھے کہ باہر سے کسی نے اسکول کا دروازہ بہت شدت سے کھٹکھٹایا، اسکول کے بچے تو کیا بڑے بھی خوفزدہ ہوگئے تھے چنانچہ کسی نے دروازہ نہیں کھولا مگر ہم نے بڑی حیرت سے دیکھا کہ اس پرائمری اسکول کے دروازے کو توڑ دیا گیا اور قابض سعودی فوجی وحشی درندوں کی طرح اسکول میں داخل ہوئے۔ بچے سارے صحن کی جانب فرار ہوگئے اور آل سعود کے جلادوں نے ہماری ہیڈ ٹیچر کو دھمکیاں دیں اور اس نہتی خاتون پر ہتھیار تھان لئے چنانچہ وہ مجبور ہوکر ان کی گاڑی میں سوار ہوئیں اور سعودیوں نے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔