• صارفین کی تعداد :
  • 734
  • 4/11/2011
  • تاريخ :

یمنی صدر علی عبد اللہ صالح کے خلاف عوامی مظاہرے جاری

یمن


یمن میں صدرعلی عبد اللہ صالح کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین کیا کہنا ہے صدر کو ہر حال میں اقتدار سے الگ ہونا پڑے گا۔


مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں صدرعبد اللہ صالح کے خلاف عوامی مظآہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین کیا کہنا ہے صدر کو ہر حال میں اقتدار سے الگ ہونا پڑے گا۔ مظاہرین صدر عبد اللہ صالح کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں، مظاہرین کے مطابق صدر صالح  کو ہر صورت میں اقتدار چھوڑنا ہوگا۔ یمن کے دارالحکومت صنعا میں کیے گئے مظاہرے میں خواتین سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

مظاہرین صدر علی عبداللہ صالح سے فوری استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انھوں نے کسی بھی قسم کی مفاہمت یا مذاکرت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر صالح کو ہر صورت میں جانا ہوگا اور ان کی برطرفی تک عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

یمن میں ہونے  والے مظاہروں میں اب تک ایک سو پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں.