• صارفین کی تعداد :
  • 989
  • 4/4/2011
  • تاريخ :

قرآن کریم کی شان میں امریکی پادری ٹیری جونز کی بے شرمی اور گستاخی

پاکستان کی سینٹ

ڈاکٹر راشد نقوی

پاکستان کی سینٹ نے ایک قرارداد پاس کرکے قرآن کریم کی شان میں امریکی پادری ٹیری جونز کے بے شرمانہ اور گستاخانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔ پاکستانی سینٹ نے اپنی اس قرارداد ميں اس امریکی پادری کو اس کے گھناؤ نے اقدام کی بنا پر سزا دئے جانے کا مطالبہ کیا ۔ پاکستانی سینٹروں نے اس قرار داد کی منظوری سے قبل اپنی اپنی تقریروں میں قرآن کریم کی شان میں اہانت کے اس اقدام کومسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے لئے امریکی سازش قراردیا اور کہاکہ اس واقعہ پرامریکی حکومت کی خاموشی مجرمانہ اور قابل مذمت ہے۔

سینٹر مولانا صالح شاہ، سینٹر عبدالرشید، سینٹر خورشید احمد اور سینٹر اسمعیل بلیدی سمیت کئی دیگر ارکان نے قرآن کریم کی شان میں اس اہانت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو چاہئے کہ وہ امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کردے ان سینٹروں نے کہا کہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے میں امریکی حکومت کا پورا ہاتھ ہے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر حاجی عدیل نے بھی کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ امریکی حکومت سے کہے کہ اس پادری پر مقدمہ چلاکر اس کو اس کے گھناؤنے اقدام کی سزا دے ۔

 ادھر افغانستان کے ہزاروں لوگوں نے آج قندھار شہرمیں قرآن کریم کی بے حرمتی پر مبنی امریکی پادری ٹیری جونز کے گھناؤ نے اقدام کے خلاف جلوس نکالا۔ اور اس پادری سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے مردہ باد امریکہ کے نعرے لگاۓ اور قرآن کریم کی بے حرمتی کۓ جانے کی مذمت کی۔ اس موقع پر سیکڑوں غیر ملکی فوجی سرکاری عمارتوں کی حفاظت کے لۓ تعینات کۓ گۓ تھے ان فوجیوں نے مظاہرین کو قندھار کے گورنر ہاؤس کے قریب جانے سے روکا۔ جس کی وجہ سے یہ مظاہرہ تشدد کا رخ اختیار کر گيا جس کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق اور تہتر زخمی ہوگۓ ۔ کابل اور ہرات میں بھی ایسے مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئي ہیں۔