• صارفین کی تعداد :
  • 1761
  • 5/14/2012
  • تاريخ :

آيا قرآن كريم كو جلانے سے ايمان بالقرآن ختم ہو جائے گا

قرآن

اسلامي مقدسات كي توہين كرنے والا امريكي پادري جس وقت چاہتا ہے قرآني نسخہ كو آگ لگا ديتا ہے آيا اس اقدام سے دنيا ميں اسلامي عقائد كا فروغ ختم ہوجائے گا؟

ابنا: ليكن اس بات سے غافل ہيں مسلمانوں كا قرآن پر اعتقاد ان باتوں سے زيادہ مستحكم ہوتا ہے- قرآن كريم چند معمولي اوراق كي كتاب نہيں كہ اسے آگ لگانے سے ختم كيا جاسكے- اس كے اندر محفوظ معاني اور كلمات كي حفاظت كا وعدہ خود اللہ تعالي نے كيا ہوا ہے-

ٹيري جونز نہيں جانتا قرآن كريم كے كچھ صفحات نذر آتش كرنے سے ايك ارب سے زيادہ مسلمانوں كے دلوں ميں محفوظ قرآن كريم كو ختم كيا جاسكتا ہے- حقيقت ميں سورہ بقرہ كي آيت نمبر سات اس طرح كے لوگوں كي حقيقت بيان كررہي ہے؛

" ختم اللہ علي قلوبھم و علي سمعھم و علي ابصارھم غشاوۃ و لھم عذاب عظيم" خدا نے ان كے دلوں اور كانوں پر مہر لگادي ہے اور ان كي آنكھوں پر پردہ ڈال ديا ہے اور ان كيلئے بہت بڑا عذاب ہے-