• صارفین کی تعداد :
  • 961
  • 3/13/2011
  • تاريخ :

 تمام جنگوں کی جڑ نا انصافی ہے

ڈاکٹراحمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےکہاہےکہ تمام جنگوں کی جڑ، ناانصافی ، ظلم، خودپسندی اوربرتری پسندی ہے۔

ابنا کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدر احمدی نژاد نےآج تہران میں امن کے لئے جنگ کے زیر عنوان منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرانسانوں کے دل دوسروں کی محبت سے سرشار ہوں تو جنگوں کی جڑیں ہی ختم کی جاسکتی ہیں ۔ صدر مملکت نے یہ سوال کرتے ہوئے کہ خداوند عالم نے انسانوں کو جنگ کے لئے پیدا کیا ہے یا امن کے لئے؟ کہا کہ اس کا جواب واضح ہے، بےشک اللہ تعالی نے پوری کائنات اور اس میں مرکزي حیثیت کے حامل انسان کو امن و سکون کے لئے پیداکیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسانوں کے درمیان امن کے لئے اسے عقل و محبت عطا کی ہے۔ عقل کو میزان اور ترازو قرار دیا ہے تاکہ انسان، امن و عزت اور کرامت و خلوص کے راستے سے نہ ہٹنے پائے۔

صدر مملکت ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا کہ اللہ تعالی نے قیام امن و ثبات کے لئے انسانوں کے اندر محبت رکھی ہے لہذا اگر انسان کے دل دوسروں سے عشق و محبت سے سرشار ہوں تو جنگوں کی جڑیں ختم ہوجائيں گي ۔