• صارفین کی تعداد :
  • 915
  • 3/13/2011
  • تاريخ :

لیبیا: راس لانوف پر قبضہ چھڑانے کیلئے قذافی فورسز کی شدید بم باری

معمر قذافی

لیبیا میں راس لانوف پر قبضہ کیلئے قذافی فورسز نے تازہ کارروائی میں شدید بمباری کی ہے۔

ابنا: دوسری جانب انقلابیوں نے عالمی طاقتوں سے راس لانوف کو نوفلائی زون قرار دینے کی اپیل کی ہے۔

افریقی یونین نے لیبیا میں فوجی مداخلت کو مسترد کر دیا ہے۔

گزشتہ روز بھی راس لانوف پرٹینکوں اور جنگی طیاروں سے بمباری کی گئی، جس کے بعد راس لانوف کے انقلابیوں کے ہاتھ سے نکلنے کی اطلاعات ملیں۔ تازہ ترین کارروائی میں قذافی فورسز نے شہر میں مزید بمباری کی ہے۔

زاویہ کو قذافی کی فوجوں نے مکمل طور پر باغیوں کے قبضے سے چھڑا لیا ہے، بن غازی میں معمر قذافی کیخلاف مظاہرہ بھی کیاگیا اور مطالبہ کیا کہ قذافی فوری طور پر اقتدار چھوڑ دیں جبکہ قذافی حکومت نے ہتھیار ڈالنے والے انقلابیوں کو عام معافی کی پیشکش کی ہے۔

دوسری طرف روس نے مغربی ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ لیبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔

امریکا نے لیبیا کے وزیر دفاع سمیت معمر قذافی کے نو ساتھیوں اور اہل خانہ پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

لیبیا کو بحران سے نکالنے کیلئے یورپی یونین نے برسلز سے جاری بیان میں عرب لیگ، افریقی یونین کو مل بیٹھنے کا مشورہ دیا ہے۔