• صارفین کی تعداد :
  • 688
  • 5/14/2012
  • تاريخ :

فرانس منتخب صدر فرانسوا اولينڈ کے خلاف مظاہرہ

فرانس منتخب صدر فرانسوا اولينڈ کے خلاف مظاہرہ

فرانس کے نيس شہر ميں دائيں بازو کي بعض شدت پسند جماعتوں اور قوم پرست گروہوں کے حاميوں نے منتخب صدر فرانسوا اولينڈ کے خلاف مظاہرہ کرکے ان کي قانوني حيثيت پر سوال کھڑا کر ديا ہے-

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق دائيں بازو کي جماعتوں کے بعض حاميوں نے نيس ميں سوشلسٹ پارٹي کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کرکے کہا ہے کہ اولينڈ کو ووٹ دينے والے تقريبا بتيس فيصد افراد سن رسيدہ ہيں بنابريں ان کے انتخاب کا کوئي قانوني جواز نہيں ہے-

مظاہرين نے اسي طرح بائيں بازو کي جماعتوں اور اسي طرح سوشلسٹ پارٹي کے خلاف بھي نعرے لگائے-

واضح رہے کہ چھے مئي کو ہونے والے فرانس کے صدارتي انتخابات ميں فرانسوا اولينڈ کو اکاون فيصد ووٹ حاصل ہوئے تھے اور انہوں نے موجودہ صدر نکولس سرکوزي کو شکست دے دي تھي.