• صارفین کی تعداد :
  • 901
  • 3/6/2011
  • تاريخ :

بحرین؛ مذاکرات کے لئے شرائط کا اعلان

بحرین

بحرین کے با استقامت عوام دهرنوں اور مظاہروں اور عظیم ریلیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب انھوں نے حکومت کے ساتھ مشروط آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی چار شرطوں کا اعلان کردیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق انقلاب بحرین آج انیسویں دن میں داخل ہوا ہے اور آج ملک میں "سقوط النظام" کے عنوان سے عظیم ریلیوں کا بھی اعلان ہوا ہے اور دوسری جانب سے انھوں نے حکمرانوں کی درخواست پر غور کرتے ہوئے مذاکرات کے لئے چار شرطوں کا اعلان کیا ہے جو درج ذیل ہیں:

1. وزیراعظم اور ان کی کابینہ فوری طور برطرف ہو۔

2. فائرنگ اور تشدد کے اصل مجرموں پر مقدمے کا آغاز کیا جائے۔

یاد رہے کہ بحرین کی حکومت اور بیرونی کرائے کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد شہید اور متعدد زخمی اور لاپتہ ہوگئے تھے۔ لاپتہ ہونے والے بعض افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

3. نیا آئین لکھنے کے لئے نئی مجلس کے قیام کے لئے فوری طور پر آزادانہ اور شفاف انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

4. خالص عوامی رائے سے پارلیمان کا قیام جو ملک کے تمام چھوٹے بڑے فیصلے کرنے کا اختیار رکھتی ہو۔

ان شرائط میں انتخابات میں بادشاہ کی صوابدید کی مکمل نفی کی گئی ہے جبکہ کل کے عظیم مظاہروں کے بعد نئی صورت حال بھی سامنے آسکتی ہے اور اگر حکومت نے اس موقع سے درست استفادہ نہ کیا تو عین ممکن ہے کہ عوام اور سیاسی دھڑے انتخابات سے مکمل طور پر انکار کردیں اور انقلابی عوام اس نئی صورت حال پر زیادہ سخت اقدامات پر مجبور ہوجائین جن میں سول نافرمانی کا آپشن خاص طور پر قابل ذکر ہے۔