• صارفین کی تعداد :
  • 890
  • 3/6/2011
  • تاريخ :

کراچی: کورنگی میں دھماکا، دو افراد ہلاک، دو گرفتار، ایک گھر منہدم

کراچی

کراچی کے علاقے کورنگی میں دھماکے سے ایک گھر منہدم ہوگیا، دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ابنا:  پولیس کے مطابق کورنگی نمبر پانچ کے قریب ابراہیم حیدری اور جمعہ گوٹھ سے متصل کورنگی کے علاقے میں آج سہ پہر ایک مکان میں دھماکا ہوگیا جس میں دو افراد ہلاک اور دو افراد اسماعیل اور صدرالدین زخمی ہوئے ۔لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا شبہ ہے کہ مکان میں تخریب کاری کی سازش ہورہی تھی اور بم بناتے ہوئے یہ دھماکا ہوا ہے تاہم گرفتار شدگان سے تفتیش کی جارہی ہے۔