• صارفین کی تعداد :
  • 835
  • 3/6/2011
  • تاريخ :

سعودی عرب نے ملک میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے

سعودی عرب

سعودی عرب کےحکام نے دیگر عرب ممالک میں ہونے والے عوامی مظاہروں کے پیش نظر سعودی عرب میں حکومت خلاف مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ شیعیان اہل بیت (ع) نے بغیر مقدمہ چلائے برسوں سے قید افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: سعودی حکام نے احساء، قطیف اور ریاض میں ہونے والے مظاہروں کے بعد ملک میں مظاہروں اور جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

شیعیان اہل بیت (ع) الشرقیہ کے علاقے میں سعودی حکام کے خلاف زبردست مظاہرے کئے ہیں جبکہ ریاض میں بھی نماز جمعہ کے بعد سینکڑوں افراد نے مظاہرے کئے ہیں۔

سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں شیعیان اہل بیت (ع) نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی مظاہرے کیے ہیں اور وہ بغیر مقدمہ چلائے قید میں رکھے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

انھوں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی حفاظت، جمہوریت اور آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں کسی بھی قسم کے مظاہرے اور مارچ کرنے پر بھی پابندی لگادی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عوام نے 11 مارچ (آئندہ جمعے) کو پورے سعودی عرب میں یوم الغضب کا اعلان کیا ہے۔