• صارفین کی تعداد :
  • 878
  • 3/6/2011
  • تاريخ :

قذافی کے ٹینکوں کا الزاویہ میں مظاہرین پر وحشیانہ حملہ

قذافی کے ٹینک

عرب ذرائع کے مطابق لیبیا کے خونخوار صدر معمر قذافی کے ٹینکوں نے الزاویہ شہر میں مظاہرین پر وحشیانہ حملہ کیا ہے ادھر انقلابیوں نے بھی قذافی کے دو ہیلیکاپٹروں اور ایک جنگي جہاز کو گرا دیا ہے۔

ابنا: عرب ذرائع کے مطابق الزاویہ پر قذافی کا حملہ ویسا ہی حملہ ہے جیسا اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف کرتا ہے جس طرح اسرائیل فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار اور منہدم کرتا ہے قذافی بھی ویسے ہی لیبیائی عوام کے گھروں کومنہدم کررہا ہے الجزیرہ کے مطابق قذافی کے ٹینک الزاویہ میں مظاہرین کو محاصرے میں لیکر ان کی طرف گولے برسا رہے ہیں ادھر اطلاعات کے مطابق انقلابیوں نے بھی راس  لانوف کے مقام پر دو ہیلی کاپٹروں اور ایک جنگی جہاز کو گرا دیا ہے اور النوفیلیہ کے علاقہ میں انقلابیوں کا قبضہ ہوگیا ہے۔