• صارفین کی تعداد :
  • 905
  • 3/6/2011
  • تاريخ :

چین کے دفاعی بجٹ میں اضافہ امریکہ نے کی تشویش

چین کے دفاعی بجٹ میں اضافہ

امریکی اخـبار کے مطابق چین نے اپنے دفاعی بجٹ میں 12.7فی صد اضافہ کا اعلان کیا ہے جس پرامریکہ اور چین کے ہمسایہ ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: امریکی اخبار" لاس اینجلس ٹائمز" نے لکھا ہے ہے کہ چین نے اپنے دفاعی بجٹ میں 12.7فی صد اضافہ کا اعلان کیا ہے جس پرامریکہ اور چین کے ہمسایہ ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ اور ہمسایہ ممالک چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے خوف کا شکار ہیں۔ جب کہ چین نے کہا ہے کہ فوجی طاقت اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لئے ہے اورہم کسی بھی ملک کے لئے خطرہ نہیں ہیں۔ چین کا کہنا ہے کہ حکومت ہتھیار، فوجی تربیت ، انسانی وسائل کی ترقی اور فوجیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا چاہتی ہے ۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی 23لاکھ فوجیوں پر مشتمل ہے۔