• صارفین کی تعداد :
  • 1087
  • 1/23/2011
  • تاريخ :

ایران اور بائیوٹیک ادویات کی تیاری

ادویات

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزیرصحت نے کہا ہےکہ ایران میں بارہ نئي بائیوٹیک ادویات کی تجارتی پیداوار شروع کی جائے گي۔

ابنا: ڈاکٹر مرضیہ وحید دستجردی نے کہا کہ بارہ ہائي ٹیک بایو ادویات کی تجارتی پیداوار فروری میں اسلامی انقلاب کی بتیسویں سالگرہ کے موقع پر شروع کی جائے گي۔

ڈاکٹر مرضیہ دستجردی نے بتایا:

ان دواوں میں کینسر ، بانجھ پن ، دمے، ایم ایس کی دوائيں شامل ہیں۔ ایران کی وزیر صحت نے کہا کہ ایران نے اس سے پہلے نو بایو ٹیک دوائیں بنائي ہیں اور ان بارہ دواؤں کے علاوہ مزید دس بائیوٹیک ادویات بنانے کابھی ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی بائیوٹیک ادویات کی تعداد مجموعی طور پر تیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان دواؤو کی اندرون ملک تیاری سے سالانہ دو سوپچاس ملین (25 کروڑ) ڈالر زر مبادلہ کی بچت ہوگي۔

انھوں نے کہا کہ بائیوٹیک ادویات کی تیاری میں ایران بر اعظم ایشیا کا پانچواں ملک ہے۔