• صارفین کی تعداد :
  • 951
  • 1/23/2011
  • تاريخ :

یونان میں "عفاف و اخلاق کانفرنس" کا انعقاد

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی

اور 18 جنوری کو یونان میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمیں اختری بھی ایک وفد کے ہمراہ اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اہل البیت (ع)  نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق 17 اور 18 جنوری کو یونان کے دارالحکومت "ایتھنز" میں "عفاف و اخلاق" (پاکدامنی اور اخلاقیات) کے عنوان سے ایک علمی اور تخصصی  کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں آج کے معاشروں میں حجاب اور اخلاقیات کی بہتری کے طور طریقوں پر بحث و تمحیص ہوگی۔

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے یورپی و امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل "آقای عبدالرضا راشد" نے ابنا کے ساتھ  بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حجاب اور عفاف ہمیشہ سے دو فطری مسائل کے عنوان سے تمام ادیان کے ہاں بہت زیادہ اہم مسائل رہے ہیں اور جو کچھ آج دنیا میں نظر آرہا ہے وہ آسمانی ادیان و مذاہب کے نزدیک ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔